26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:32
کراچی لیاری میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 2 ملزم ہلاک
جیو نیوز - کراچی.......لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق لیاری کے علاقے ریکسر لائن ، افشانی گلی ، جمن شاہ ، گبول روڈ اور نوا۔لائن میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ذیشان عرف پٹھان اور ایوب عرف کانا ہلاک ہوگئے ۔
ملزمان 20 سے زائد ٹارگٹ کلنگ اور 50 سے زائد گرنیڈ حملوں میں مطلوب تھے۔