26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:36
دائود یونیورسٹی :فوج کے شہداکے بچوں کیلئے مختص نشستوں میں اضافہ
جیو نیوز - کراچی........ داؤدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی نے فوج کے شہدا کے بچوں کے لیے نشستوں کااضافہ کردیا ہے جبکہ داؤد فائونڈیشن کیلئے مختص مخصوص نشستیں اور اسپورٹس کوٹا کی نشستیں ختم کردی ہیں۔
اس بات کی منظوری اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت داؤد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کی۔
اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے بعد اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیض اللہ عباسی نے بتایاکہ اسپورٹس کی نشستوں اور داؤد فائونڈیشن کے لیے مختص نشستوں کا غلط استعمال ہورہا تھا اس لیے انہیں ختم کردیا اور وہ نشستیں فوج کے شہدا کے بچوں کے لیے مختص نشستوں میں شامل کردی ہیں ۔