تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:32

عمران اور فضل الرحمٰن کوقریب لانے کی کوشش کرونگا، سراج الحق

جیو نیوز - کراچی........امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ میں عمران خان اور فضل الرحمٰن کو قریب لانے کی کوشش کروں گا۔
وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان طلعت حسین کے ساتھ‘‘ میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور اور نمائندہ دی نیوز احمد نورانی نے بھی شرکت کی۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، خیبرپختونخوا حکومت نے قومی وطن پارٹی کو قانون سازی میں حمایت کیلئے حکومت میں شامل کیا۔

انہوںنے کہا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد کا قائل ہوں لیکن متحدہ مجلس عمل کو بحال کرنے کی بات قبل از وقت ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.