26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:49
ساہیوال: دو مسافر بسوں میں تصادم، چھ خواتین سمیت 21افرا دزخمی
جیو نیوز - ساہیوال ......ساہیوال کے قریب دو مسافر بسوں میں تصادم ہوا۔ حادثے میں چھ خواتین سمیت 21افرا دزخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ساہیوال کے قریب لاہور بائی پاس پر پیش آیا۔ لاہور سے ملتان اور بہاول نگر سے لاہور جانےوالی بسوں کےدرمیان تصادم ہوگیا۔
حادثے میں چھ خواتین سمیت 21افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوراٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔