تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:48

کوہاٹ: پشاور سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار

جیو نیوز - پشاور.......کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کوہاٹ میں کاروائی کرتے ہوئے پشاور سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق نصرت خیل کوہاٹ میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے عرفان اللہ نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شخص سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا ہے۔

گرفتار شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملزم سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.