26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:5
بے نظیر بھٹو قتل کیس:مارک سیگل 4 اور 5 نومبر کو دستیاب ہونگے
جیو نیوز - راولپنڈی.......بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل اپنے بیان پر جرح کے لئے 4 اور 5 نومبر کو دستیاب ہوں گے ۔
انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے جج رائے محمد ایوب نے بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی ۔ مارک سیگل پر جرح سے متعلق وزارت خارجہ کی رپورٹ عدالت میں پیش رپورٹ میں کہاگیاہےکہ اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل اپنے بیان پر جرح کے لیے 4 اور 5 نومبر کو دستیاب ہوں گے ۔
پرویز مشرف کے خلاف اہم گواہ مارک سیگل کا بیان یکم اکتوبر کو ویڈیو لنک کے زریعے ریکارڈ کیا گیا تھا۔دوران سماعت دو گواہوں کے بیانات قلم بند کیےگئے ، کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر کوہوگی۔