تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:16

سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کی عبوری ضمانت میں توسیع

جیو نیوز - کراچی......سندھ ہائیکورٹ نے خرد برد کے کیس میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی کی عبوری ضمانت میں 16 نومبر تک توسیع کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے ہاشم رضا زیدی کی عبوری ضمانت میں 16 نومبر تک توسیع کردی۔

نیب ہاشم رضازیدی کے خلاف محکمہ ریونیو کے رکارڈ میں ردو بدل اور خرد برد کے الزام کی تحقیقات کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.