تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:37

لاہور ، پی ٹی آئی کے 2 کارکنوں کی ہلاکت،2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

جیو نیوز - لاہور......لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یکی گیٹ فائرنگ کیس میں دو ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

یکی گیٹ فائرنگ واقعے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے ،پولیس نے مرکزی ملزم اللہ دتہ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا تھا ۔

دو ملزمان احمد رشید اور زاہد گجر نےانسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت سےضمانتوں کیلئے رجوع کیا تھا۔عدالت نے دونوں ملزموں کی یکم نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔

ملزموں کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،ضمانت کرانے والے ملزم احمد رشید مسلم لیگ ن کی جانب سے یونین کونسل کےچیرمین جبکہ چودھری زاہد وائس چیرمین کے امیدوار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.