26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:44
ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی فائرنگ،شہباز شریف کا شدید اظہار مذمت
جیو نیوز - لاہور........وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے،انہوں نے زخمی ہونے والے شہریوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نےشہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہارکیا،انہوں نے متاثرہ آبادیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔
شہبازشریف سے امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔