تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:0

کراچی: سکھر سے بازیاب دو لڑکیوں نے ملزمان کو شناخت کرلیا

جیو نیوز - کراچی .........کراچی کی مقامی عدالت میں سکھر سے بازیاب ہونے والی دو لڑکیوں نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں سکھر سے بازیاب ہونے والی تین لڑکیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے ملزمان کو پیش کیا۔بازیاب ہونے والی دو لڑکیوں نے ملزم صدام اور نیاز کو شناخت کرلیا۔

عدالت نے ملزمان کو28 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے پولیس کو چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ملزمان پر کراچی کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ سے 3 لڑکیوں کو اغوا کر کے سکھر لے جانے کا الزام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.