تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:48

زلزلے کے وقت نقصان سے بچنے کیلئے ضروری ہدایات

جیو نیوز - کراچی......ماہرین نے زلزلے کے وقت نقصان سے بچنے کے لیے ضروری ہدایات میں کہا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کریں تو ہوش وحواس قابو میں رکھیں۔

ایسے وقت میںاعصاب پر مکمل قابو رکھیں اورگھبرانے کے بجائے خاموشی سے کھلے میدان میں پہنچنے کی کوشش کریں،ایسا ممکن نہ ہو توسر کو ہاتھوں سے ڈھانپ کر کمرے کےکسی کنارے پربیٹھ جائیں،یا اگر کوئی مضبوط میز ہوتو اس کے نیچے پناہ لے لیں ۔

سیڑھیوںیا دروازے کی چوکھٹ کے نیچے بھی پناہ لی جاسکتی ہے۔ کچن میں موجود ہوں تو فوراً چولہےبند کردیں۔ اوپر کی منزل پرموجود ہوں تو جھٹکوں کے دوران سیڑھیاںنہ اتریں اور زلزلے کے جھٹکوں کے وقت لفٹ ہر گز استعمال نہ کریں۔

باہر ہوں تو عمارت سے کم از کم دس فٹ دور رہیں۔ڈرائیورزگاڑی سڑک کے کنارے کھڑی کرکے اُسی میں بیٹھے رہیں۔گاڑی کو پل یا فلائی اوور کے اوپر یا نیچے کھڑا نہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.