26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:48
بلوچستان میں بھی زلزلہ ،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
جیو نیوز - کوئٹہ......بلوچستان کےمختلف اضلاع بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھےتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،رواں ماہ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےتاہم کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔
وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے تقریباً تمام اضلاع دو بجکر نومنٹ پر زلزلہ کے جھٹکو ں سے لرز اٹھے زلزلے کے باعث لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ا تھا ر ٹی کے حکا م نے جیو نیوز کو بتایاکہ بلوچستان میں محسوس کئے گئے زلز لے کے جھٹکو ں سےکسی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم تمام ا ضلا ع میں انتظامیہ کو اس حوالے سے الرٹ کردیاگیا ہے۔
بلوچستان حکومت کی ہدایت پرکوئٹہ پی ڈی ایم کے دفتر میںکنٹرول روم قا ئم کر دیا گیاہے۔ماہ اکتوبر کے دوران دالبندین،خضدار،گڈانی اور قلات میں بھی معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔سات سا ل قبل2008 میں اکتوبر کے مہینے کی29تاریخ کو زیارت میں آنے والے زلزلہ میں215افراد لقمہ اجل بنے تھے۔