تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:48

پاکستان میںہولناک زلزلہ،100سےزیادہ ہلاکتیں

جیو نیوز - کراچی......اسلام آباد ،گلگت بلتستان،فاٹا اورچاروں صوبوںمیںآنے والے 8اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے میں جاںبحق افراد کی تعداد108 ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں افرادزخمی ہیں ،اسپتالوں میں ایمرجنسی نفاذ بھی کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں چترال میں ہوئیں جہاںیہ تعداد22ہے۔ سوات میں13 باجوڑ میں7 شانگلہ میں18 اورلوئر دیر میں11افراد ا پنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دیگر علاقوں سے ملنے معلومات کے مطابق چارسدہ4،صوابی میں2،مردان میںایک بچی،مالاکنڈ ایجنسی میں3،دیامرمیں دو بچے،اپر دیر6 ،چکوال میں ایک شامل ہے
جوں جوں اطلاعات مل رہی ہیں ہلاکتوں کے تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے،پاکستان میں اکتوبر کے مہینے میں شدید نوعیت کا دوسرا زلزلہ ہے۔8اکتوبر 2005 کے بعد 26 اکتوبر 2015 کو دس سال بعد ملک ایک بار پھر لرزاٹھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد ،لاہورسمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلہ 2 بج کر 9 منٹ پر آیا، جس کا مرکز ہندوکش تھا۔زلزلے کی شدت 8اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 5ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن میں 193کلومیٹر گہرائی میں تھا ۔

پہاڑہ علاقوں میں زلزلے کے بعد پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو ئی۔گلگت میںعطاآبادوگردونواح میں زلزلے کے باعث بڑے پہاڑی پتھر سڑکوں پرآگئے۔ہنزہ اورنواحی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی اس صورت حال کے بعد بند ہو گئی ہیں ۔

زلزلے کے جھٹکےبھارتی پنجاب ، دلی ، ہریانہ اورمقبوضہ کشمیر اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.