تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:49

ہولناک زلزلہ،ہلاکتوں میں اضافہ جا ری،تعداد156

جیو نیوز - کراچی......ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد156 ہوگئی ہے،سیکڑوں افرادزخمی افرادطبی مراکز میںزیر علاج ہیں۔

چترال میںہلاکتوں کی تعداد23ہو گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کے مطابق چترال کے علاقوں داروش گرم چشمہ، گولن، مستوج، رائتھ اور جنجریت سے23 لوگوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

چترال میں موجود لوگ کسی بھی قسم کے نقصانات اور مدد حاصل کرنے کے لئے 0943412519پر انتظامیہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

چترال میں23، شانگلہ میں 30، سوات میں 17 ،باجوڑ ایجنسی میں 17، لوئر دیر میں21، اپر دیر میں 14 ،چارسدہ میں4، کوہستان میں 4 افراد جاں بحق ہوئے،جبکہ نوشہرہ ، دیامر ، مالاکنڈ ایجنسی ، مہمند ایجنسی اورغذر میںیہ تعداد 2،2 اور صوابی، خیبرایجنسی، مردان، چکوال، میرپورآزادکشمیر، ہنزہ، ڈیرہ غازی خان، بالا کوٹ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہو ا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.