26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:49
وزیر اعظم نواز شریف کو نریندر مودی کا ٹیلی فون
جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف کوبھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فون کیا ہے اور پاکستان میںزلزلے کے بعد کی صورت حال میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نےمیاں نوازشریف سے زلزلے میں ہلاکتوںپر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے طبی و دیگر امداد کی پیشکش کی ۔