26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:20
الیکشن کمیشن نے فافن کومانٹرنگ کی اجازت دیدی
جیو نیوز - اسلام آباد......الیکشن کمیشن نے غیر سرکاری تنظیم فافن کو بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کی اجازت دے دی ہے۔
فافن کے مطابق اس کے نمائندوں نے الیکشن کمیشن کے حکام کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں طے پایا کہ فافن اپنے الیکشن آبزرورز کے بارے میں الیکشن کمیشن کو بیان حلفی جمع کرائے گی۔ اس بیان حلفی میں فافن اپنے آبزرورز کے رویے ،کام اور سیکیورٹی کی ذمہ داری لے گی۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے فافن کو بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے اپنے 3 ہزار آبزرورز کی سیکیورٹی کلیئرنس کرانے کی ہدایت کی تھی جس پر فافن نے سخت تحفظات ظاہر کئے تھے۔