تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:40

زلزلے سے متاثر ہر شخص تک پہنچا جائے ،آرمی چیف

جیو نیوز - راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امدادی کاموں کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کیا ہے ،آرمی چیف نے فوجی جوانوں کو دوردرازعلاقوں میں پہنچ کر متاثرین کی مدد کی ہدایت کی ہے۔

خیبر پختونخوا میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکہنا تھاکہ متاثرین کو طبی امداد، راشن اور خیموں کی فراہمی یقینی بنایا جائے ،جہاں نقصان کی اطلاع ملے فوراً پہنچا جائے،فوجی جوان زلزلہ متاثرین کی مدد کریں اور ہر گھرانے اور ہر شخص تک پہنچا جائے،دور دراز متاثرہ علاقے کے ایک ، ایک انچ تک پہنچیں۔

آرمی چیف نے فوجی جوانوں کو ہدایت کی ہےکہ جہاں نقصان کی اطلاع ملے ، وہاں فوری پہنچیں ، اجازت لینے کی ضرورت نہیں ۔طبی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچیں اور تمام وسائل بروئے کار لاکر راشن اور خیموں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرپشاور نے آرمی چیف کوزلزلے کے نقصانات پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں اب تک 123 افراد جاں بحق اور 956 زخمی ہوئے۔

ملاکنڈ ڈویژن میں 74 افراد جاں بحق ہوئے۔ قراقرم ہائی وے کا پانچ کلومیٹر حصہ 5 مقامات پر بند ہوا۔ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.