26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:15
بلاول بھٹو امین فہیم کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے
جیو نیوز - کراچی......پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر پارٹی رہنما ، مخدوم امین فہیم سے ملنے کراچی کے نجی اسپتال پہنچے اور اُن کی عیادت کی۔
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر رہنماوں کے ساتھ اُن کی عیادت کیلئے پہنچے تو بستر پر دراز مخدوم امین فہیم کا چہرہ خوشی اور محبت سے کھل اُٹھا، انہوں نےشفقت کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ماتھا چوما۔
مخدوم امین فہیم کی عیادت کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،شیری رحمٰن اور دیگر رہنما بھی اسپتال پہنچے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم گزشتہ روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔