تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:31

پوری قوم کو اپنے جنگی ہیروز پر فخر ہے،آرمی چیف

جیو نیوز - راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکہنا ہےکہ وطن کی حفاظت کے لیے جان کی قربانی یا عمر بھر کی معذوری سے بڑی قربانی اور کوئی نہیں، پوری قوم کو اپنے جنگی ہیروز پر فخر ہے۔

راولپنڈی میںآرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبی لیٹیشن میڈیسن کے دورے پردہشتگردی کیخلاف جنگ میں زخمی جوانوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکہناتھاکہ وطن کی حفاظت کے لیے جان کی قربانی یا عمر بھر کی معذوری سے بڑی کوئی اورقربانی نہیں، قوم کو اپنے جنگی ہیروزپر فخرہے۔

قوم کو اپنے جنگی ہیروز پر فخرہے، قوم اور فوج دہشتگردی کیخلاف جنگ میں زخمی ہونے والے جوانوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لیےان کے ساتھ کھڑی ہے۔

آرمی چیف کومسلح افواج کےبحالی مراکزکےبارےمیںبریفنگ بھی دی گئی۔آرمی چیف نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی، آرمی چیف نےخصوصی جم اور تربیتی مرکز کاافتتاح بھی کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.