26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:3
زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے بحریہ ٹائون کی ٹیمیں روانہ
جیو نیوز - کراچی......بحریہ ٹاؤن کی امدادی ٹیمیں زلزلہ متاثرین کی مدد کےلئے خیبرپختونخوا کے زلزلہ زدہ علاقوںکو روانہ کردی گئی ہیں۔
بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض کی ہدایت پر بحریہ ٹاؤن کی امدادی ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو روانہ کی گئیں، جو زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے ایمرجنسی نمبر 080000100بھی جاری کیا گیا ہے ۔ جس پر مدد کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔