تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 23:16

لاہور: ہولناک زلزلے کے بعد 13آفٹرشاکس

جیو نیوز - لاہور.......ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد سے اب تک 13 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آنے والے آفٹر شاکس کی زیادہ سے زیادہ شدت 5 عشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ کم سے کم شدت 3 عشاریہ 5 رہی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس آتے ہیں تاہم یہ آفٹر شاکس کب تک جاری رہیں گے اس حوالے سے حتمی طور پر نہیں بتایا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.