تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 23:32

زلزلے کے وقت نقصان سے بچنے کے لیے ضروری ہدایات

جیو نیوز - کراچی.......پاکستان میں آنے والے زلزلے سے بڑی تباہی آئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے آفٹر شاکس آ سکتے ہیں جس کے لیئے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس کریں تو اپنے ہوش وحواس قابو میں رکھیں۔ خوفزدہ ہو کر بغیر سوچے سمجھے بھاگنے ،اوپر کی منزل سے چھلانگ لگانے اور چیخنے چلانے کی بجائےا گر با آسانی عمارت سے باہر نکل سکتے ہیں تو نکل آئیں ۔ اپنے سر کو دونوں ہاتھوں کو مٹھیوں سے ڈھانپ کر کمرے کی وسط کی بجائے کسی کونے میں نیچے بیٹھ جائیں۔

اگر کوئی بھاری مضبوط فرنیچر نزدیک نہیں تو سیڑھیوں کے نیچے پناہ لیں ۔ کچن میں موجود ہوں تو فوراً چولہےبند کردیں،جیسے ہی جھٹکے ہلکے ہوں باہر نکلنے کی کوشش کریں ۔

اگر اوپر کی منزل پر ہیں تو زلزلوں کے جھٹکوں کے دوران سیڑھیاں مت اتریں ۔ لفٹ ہر گز استعمال نہ کریں۔ عمارت سے کم از کم 10فٹ دور رہیں ۔ شیشوں سے دور رہیں کیونکہ شیشوں کے ٹوٹنے سے نقصان ہو سکتا ہے۔اگر آپ روڈ پر ہیں یا ڈرائیونگ کررہے ہیں تو گاڑی کو سڑک کے ایک کنارے کھڑا کرکے اسی میں بیٹھے رہیں ۔ اس بات کا دھیان رہے کہ پل، فلائی اوور کے اوپر یا نیچے نہ ہوں اور نزدیک بجلی کے تار، کھمبے، ٹاور یا اشتہاری ہورڈنگ نہ ہوں۔

زلزلے آتے رہیں گے لیکن ان کے جھٹکوں سے نقصان نہیں ہوتا بلکہ جانی یا مالی نقصان عمارتوں کے گرجانے اور ملبے تلے دب جانے سے ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.