27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:43
شدید زلزلے سے تباہی،210 افراد جاں بحق،1500زخمی
جیو نیوز - کراچی......خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں8اعشاریہ ایک شدت کے خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی ہے،جس میںاب تک 210 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ، سب سے زیادہ اموات شانگلہ میں ہوئیں۔
زلزلے سے دیواریں گرگئیں، گھر ڈھے گئے، عمارتیں لرز اٹھیں، لینڈ سلائیڈنگ سے زمین سرک گئی ۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے جس کے بعد لاکھوں افرادکلمہ طیبہ اور اللہ اکبر کا ورد کرتے ہو ئے خوف زدہ ہو کرگھروں سے باہر نکل آئے،عوام کہتے ہیں اتنا خوفناک زلزلہ پہلے کبھی نہیں آیا۔
چترال میں 23، شانگلہ میں 35، سوات میں 28 افراد،باجوڑایجنسی میں 19، لوئر دیر میں21، اپر دیر میں 14 ،چارسدہ میں 4، کوہستان میں 4 افراد،مردان میں5 افراد، غذرمیں 6افراد،تورغر میں19افراد جا بحق ہو گئے۔
کمشنرمالاکنڈ کے مطابق سوات مالاکنڈ ڈویژن میںسب سے زیادہ 137افرادجاں بحق،835زخمی ہوئے، جبکہ سوات اور مالاکنڈ میں 813 مکانات تباہ ہوئے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے مطابق زلزلے کی شدت2005ءکے زلزلے سے بہت زیادہ تھی،210میں سے 4اضلاع زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔