27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:42
گلگت،مالا کنڈڈویژن میں آج تعلیمی ادارےبند رہیں گے
جیو نیوز - گلگت......خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آنے والے خوفناک زلزلے کے بعد متعدد علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے۔
مالاکنڈ ڈویژ ن کے مختلف اضلاع میں آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچادی ہے،،جس کےبعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سوات، دیر بالا ،شانگلہ اور دیگر علاقوں میں تمام نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کااعلان کیاگیا ہے۔
ہزارہ ڈویژن کے ضلع ایبٹ آباد میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تاہم ڈپٹی کمشنر خالد محمود نے اساتذہ کواسکولوں میں حاضری دے کر نقصانات کے تخمینہ سے آگاہ کر نے کی ہدایت کی ہے۔
اُدھر ڈائریکٹر انفارمیشن فاروق احمد نے بھی زلزلہ کے بعد پورے گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کااعلان کیاہے۔