تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:15

امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کروںگا، وزیراعظم

جیو نیوز - لندن......وزیراعظم نواز شریف آج برطانیہ سے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان جا کر امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کریں گے۔

لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زلزلے سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے۔ اس صوبے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے انہوں نے فون پر بات کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ انھیں پاکستانی عوام سے امید ہے کہ وہ زلزلہ زدگان کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انھیں بھارتی وزیراعظم مودی کا فون بھی آیا تھا۔ تاہم ہم زلزلہ زدگان کی مدد اپنے وسائل سے کرنے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ وہ زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.