27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:48
دوہزارخیمے،ہیلی کاپٹرکے پی کےحکومت کےحوالے
جیو نیوز - اسلام آباد......وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لیے دو ہزار خیمے بھجوا دیے گئے ہیں اور امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی کے پی کے حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال کو فوری طور پر فعال کردیا گیا۔ 9 بستروں پر مشتمل موبائل اسپتال فوری طور پر دیر کے لیے روانہ کردیا گیا جس میں سرجنز کی ٹیم شامل ہے۔ جبکہ این ڈی ایم اے کے تمام ویئر ہاوسز صوبائی ڈیزاسٹر اتھارٹی کے لیے کھول دیے گئے ہیں
وزیراعظم کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں کیلیے دو ہزار خیمے بھجوا دیے گئے۔