27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:20
ڈیرہ غازی خان اور بہاول پور میں 2 مجرموں کو پھانسی
جیو نیوز - بہاولپور.....ڈیرہ غازی خان اور بہاول پور میں دہرے قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی۔ایک مجرم کی پھانسی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کےحکم پر روک دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل ڈی جی خان میں دہرے قتل کے مجرم کو صبح سویرے تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔ مجرم عبدالمجید نےجائیداد کےتنازعےپر2002ءمیں بھائی اور بھتیجے کو قتل کیاتھا۔
دوسری جا نب نیو سینٹرل جیل بہاولپور میں بھی دہرے قتل کےمجرم کو پھانسی دی گئی۔مجرم محمد اعظم نےگھریلو تنازعےپر1999ءمیں دو افراد کوقتل کیاتھا جبکہ مجرم خادم حسین کی پھانسی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کےحکم پر روک دی گئی۔