27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:36
وادی کوئٹہ میں 4.2شدت کا زلزلہ،کل سے13آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے
جیو نیوز - کوئٹہ...... وادی کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلہ مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکزہندو کش کا علاقہ تھا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد سے اب تک 13 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آنے والے آفٹر شاکس کی زیادہ سے زیادہ شدت 5 عشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ کم سے کم شدت 3 عشاریہ 5 رہی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس آتے ہیں تاہم یہ آفٹر شاکس کب تک جاری رہیں گے اس حوالے سے حتمی طور پر نہیں بتایا جاسکتا۔
گزشتہ روزپاکستان کے بالائی علاقوں میں آنے والےزلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 236 تک پہنچ گئی ۔ سب سےزیادہ شانگلہ میں 43 افراد لقمہ اجل بنے ۔
تاہم جاں بحق افراد کی تعداد کے لحاظ سے متضاد اعدادوشمار آرہے جن میں236سے260کے درمیان ہلاکتوں کی تعداد بتائی جارہی ہے۔