27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:31
مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت پنڈی، گلگت اور کشمیر میں بارش کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد.......آج زلزلے سے متاثرہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان،راولپنڈی، اور ، کشمیر میں بارش کا امکان ہے، سردی بڑھنے سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات بڑھنے کا بھی خدشہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سبب بننے والا سلسلہ کافی حد تک کمزور ہوچکا ہے۔ تاہم گلگت بلتستان ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
آج زلزلے سے متاثرہ مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان ۔ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔