27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:47
کراچی : کلفٹن میں پولیس کی کارروائی، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
کلفٹن بلاک 4 میں پولیس کی جانب سے کاروائی کی گئے کارروائی کے دروران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔جوابی فائرنگ میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتارجبکہ ایک فرار ہوگیا۔
پو لیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ ،موبائل فونز اورچوری کی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئ۔