27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:19
لاہور: بند روڈ سے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار
جیو نیوز - لاہور......لاہورمیں پولیس نے بند روڈ سے 5 مبینہ دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دو موٹرسائیکلیں بھی برامد کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق دبئی سے گرفتار دہشت گردوں کے سرغنہ ہارون بھٹی کی نشاندہی پر بند روڈ کی افغان بستی میں کارروائی کی گئی۔گرفتار دہشت گردوں میں نورالدین،جمعہ گل،زمان خان،گل خان اور خداداد شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں ۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔