تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:19

زلزلہ،بلوچستان میں پی ڈی ایم اے میں کنٹرول روم قائم

جیو نیوز - کوئٹہ......بلوچستان میں زلزلے کی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف الله چٹھہ نے ملک بھر میں آنے والے زلزلے کے بعد صوبے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے طاہر منیر منہاس کو فوری طور پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

چیف سیکرٹری کی ہدایت پر فوری طور پر پی ڈی ایم اے میں کنٹرول قائم کردیاگیا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے موقع پر کنٹرول روم کے فون نمبر081-2881168 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.