27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:19
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ، انتخابی سامان کی ترسیل شروع
جیو نیوز - لاہور.......پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان کی ترسیل کا کام شروع ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن پنجاب کے حکام کے مطابق فوج کی نگرانی میں چھپائی کا کام مکمل ہونے کے بعد بیلٹ پیپرز ،بیلٹ باکس اور پولنگ کا دیگر سامان ریٹرننگ آفیسر ز کے حوالے کیا جائے گا۔
ریٹرننگ آفیسرز پولنگ کاسارا سامان خود وصول کرینگے جسے پولیس کی نگرانی میں آر او ز دفاتر تک پہنچایا جائے گا،الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے پریذائیڈنگ افسروں کو پولنگ سامان30 اکتوبر کو دیا جائے گا۔