27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:19
لاہور ،مکہ کالونی میں فائرنگ سےخاتون ہلاک ،شوہر زخمی
جیو نیوز - لاہور .........لاہور کے علاقے مکہ کالونی میں رشتہ دار نوجوان نے فائرنگ کر کے شادی شدہ خاتون کو ہلاک جبکہ اس کے شوہر کو شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق چالیس سالہ حفصہ اور اس کا شوہر خالد گھر میں موجود تھے کہ خاتون کا رشتہ دار عمران گھر میں گھس آیا اور ان پر فائرنگ کر دی ،گولیاں لگنے سے حفصہ موقع پر جاں بحق جبکہ شوہر خالد شدید زخمی ہو گیا ۔
حفصہ کی خالدسے دوسری شادی کی تھی،اس کا پہلا شوہر فضل رحیم انتقال کر چکا ہے،پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔