تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:43

بھارتی قبضے کیخلاف آج دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ ، وادی میں ہڑتال

جیو نیوز - سری نگر.......بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے،حریت رہنماؤں کی کال پر آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

27اکتوبر 1947 کو آج ہی کے دن بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئی اور وادی پر غاصبانہ قبضہ جمالیا ۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مداخلت کے خلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے،سید علی گیلانی نے عوام سے سیاہ پرچم لہرانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ کشمیری عوام مل کر بین الاقوامی برادری کو بتا دیں کہ وہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف ہیں ۔

یوم سیاہ کے موقع پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے،تعلیمی ادارے ،کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند ہے، جبکہ سری نگر میں گلیاں سنسان ہیں۔ آج کے دن مظاہرے روکنے کیلئے وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.