تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے بعد بلدیاتی حکومتوں کا قیام

جیو نیوز - کوئٹہ.......بلوچستان میں سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے، صوبے میں بلدیاتی حکومتیں بھی قائم ہوچکی ہیں ۔لیکن عوام ابھی تک بلدیاتی نظام کےثمرات سے محروم ہیں۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز 7 دسمبر 2013 ،سے ہوا ،انتخابات کے مختلف مراحل کے بعد اس سال 29 جنوری کو بلدیاتی نمائندوں ، مئیر ،ڈپٹی مئیر کوئٹہ،ڈسٹرکٹ چیئر مین، یونین کونسلرز سب نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھا لیا۔

بلدیاتی نظام کے قیام کا مقصد اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور عوامی مسائل کا حل اُن کی دہلیز پر،لیکن نوماہ بعد بھی کوئٹہ کے عوام اس نظام کے ثمرات سے محروم ہیں، نہ تو شہر میں صفائی کی صورت حال کا مناسب انتظام نظر آرہا ہے، نہ خستہ حال سڑکوں کی حالت بہتر ہوئی ہے، نہ لوگوں کا آب نوشی کا مسئلہ حل ہوا اور نہ ہی دیگر سماجی مسائل حل ہوئے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی تھی کہ بلدیاتی نظام کے آنے سے علاقائی مسائل ختم نہیں تو کم ضرور ہونگے، لیکن ابھی تک ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ،کوئی تبدیلی نہیں آ سکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.