تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

لاہور ،نواحی دیہات میں بلدیاتی انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے شروع

جیو نیوز - لاہور........لاہور کے نواحی دیہات میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے شروع ہوگئی ہیں، امیدواروں کے ڈیروں پرووٹروں کی خوب آؤ بھگت کی جارہی ہےتو ساتھ ساتھ ووٹوں کیلیے درخواست اور تاکید بھی ۔

لاہور میں ملتان روڈ پر موہلن وال اور مراکہ میں بلدیاتی امیدواروں کے ڈیروں کی رونقیں بڑھ گئیں ،گرما گرم جلیبیوں ،لذیذ بریانی اور چائے سے ووٹروں کی تواضع کے بھرپور اہتمام ،ووٹروں کے دل جیتنے کے ساتھ چودھراہٹ ثابت کرنے کا بھی ہر ہر جتن۔امیدوار گھر گھرجا کر دستک دیتے اور اپنا انتخابی منشور پہنچاتے ہیں۔

دیہی علاقوں کے بنیادی مسائل میں گلیوں میں کھڑا گندہ پانی ، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، پینے کے پانی کی قلت نمایاں ہیں،ایک طرف امیدواروں کے حامی رات کو موٹر سائیکل ریلیاں نکال رہے ہیں تو دوسری جانب خود امیدوار گاڑیوں کے قافلوں میں ووٹروں تک پہنچ کرخود کو بہترین نمائندے ثابت کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.