27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:31
ڈاکٹر نوشاد شیخ کو ڈاو یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا
جیو نیوز - کراچی.......گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ڈاکٹر نوشاد شیخ کو ڈاو یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیر اعلیٰ سندھ کی سفارش پر ڈاکٹر نوشاد شیخ کو وائس چانسلر مقررکیا۔ ڈاو یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی حیثیت سے ڈاکٹر نوشاد شیخ کی 4 سال کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر مسعود حمید کی مدت ملازمت ختم ہونے بعد ڈاو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ خالی تھا تاہم ڈاکٹر نوشاد شیخ نے آج سے ڈاو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔