27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:19
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور احمدملک کا ایوانِ عدل کا دورہ
جیو نیوز - لاہور .......چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک نےزلزلے سے متاثرہ ایوانِ عدل کی عمارت کا جائزہ لیا۔انہوں نے سائلین کے مسائل سنےاورموقع پر احکامات جاری کئے۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ منظوراحمدملک صبح کےوقت ایوان عدل جاپہنچے،انہوں نے زلزلےسےمتاثرہ ایوانِ عدل کی عمارت کا معائنہ کیا اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کوعمارت کا جائزہ لےکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس نے ایوانِ عدل میں موجود مختلف عدالتوںکا دورہ کرکے ججز اور عدالتی عملے کی حاضری بھی چیک کی۔زلزلےسے ایوانِ عدل کی عمارت کےبعض حصوں سے سیمنٹ کےٹکڑے اکھڑ گئےتھے۔