9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:59
ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس ،پاکستان کی بھارت کو بھی دعوت
جیو نیوز - اسلام آباد......پاکستان نے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں بھارت سمیت تمام رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دیدی، اسلام آباد میں 7 دسمبر کوہونے والی اس کانفرنس کی میزبانی پاکستان اور افغانستان مشترکا طور پر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ بھارت ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا ایک رکن ہے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کی طرف سے 14رکن ممالک اور 17حمایتی ممالک کو کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں 11 علاقائی اور عالمی تنظیموں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں افغان امن و سلامتی اور خطے کے ممالک میں تعاون کے امور پر بات کی جائے گی۔