9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 17:15
فیصل آباد میں فائرنگ ،پولیس انسپکٹر جاںبحق
جیو نیوز - فیصل آباد......فیصل آباد میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے پولیس انسپکٹر کو قتل کر دیا، مقتول پولیس انسپکٹر نےکئی پولیس مقابلوں میں حصہ لیا۔
واقعہ اس وقت پیش ایا جب انسپکٹر رانا عاطف اپنی گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ جا رہے تھے کہ سنت سنگھ پھاٹک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کررانا عاطف جاں بحق ہو گئے۔
رانا عاطف نے اپنی سروس میں درجنوں پولیس مقابلوں میں حصہ لیا ،سی پی او فیصل آباد افضال کوثر نے واقعہ کی فوری طور ایس پی مدینہ ٹائون کی سربراہی میں ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے جس نے شہر میں سرچ آپریشن شروع کر د یا ہے ۔