9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:59
کراچی کے اصل اسٹیک ہولڈر مہاجر قومی موومنٹ اور متحدہ ہیں،آفاق احمد
جیو نیوز - کراچی......چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کی صرف دو جماعتیں ہی اسٹیک ہولڈرہیں، مہاجر قومی موومنٹ اور متحدہ قومی موومنٹ۔
کراچی میںپریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی،تحریک انصاف اور جے یوآئی ف کراچی کی سیاسی اسٹیک ہولڈر نہیں، شہر کی اسٹیک ہولڈر صرف متحدہ قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ ہیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کو جماعت اسلامی یا عمران خان کے حوالے کرنا درست اقدام نہیں ہوگا۔ اس کا ردعمل آئے گا۔