9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:59
نارتھ ناظم آبادمیں امام بارگاہ پر دستی بم سے حملہ ،تین افراد زخمی
جیو نیوز - کراچی......کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع امام بارگاہ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا،حملے میںتین افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم روسی ساختہ تھا۔حیدری تھانے کی حدود میں امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق امام بارگاہ پر پھینکے گئے روسی ساختہ بم کا وزن 65 گرام تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک پہنچے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ واقعے کے ایک عینی شاہد کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل نے امام بارگاہ پر دستی بم حملے کی مذمت کی ہے۔