9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:59
عمران ریہام طلاق نامہ سو روپے کے اسٹامپ پیپر پر ہاتھ سے لکھا گیا
جیو نیوز - کراچی......عمران خان اور ریہام خان کا طلاق نامہ ایک سو روپے کے اسٹامپ پیپر پر ہاتھ سے لکھا گیا، طلاق نامے پر عمران کے دستخط اور انگوٹھے کا نشان موجود ہے۔
عمران خان کی جانب سے دیے گئے طلاق نامے کا متن ہے کہ ریہام خان بنت نیر رمضان کو تین طلاق دے کر اپنی زوجیت سے خارج کرتا ہوں، متن میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہےکہ عدت پوری ہونے کے بعد ریہام خان جہاں چاہے نکاح کرسکتی ہے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق بنی گالا سے ریہام خان کا سامان منتقل کرنے کے لیے نگراں مقرر کیے گئے تھے جن میں ریہام خان کی جانب سے ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور عمران خان کی جانب سے صمد خان اور بیگم آفریدی نے سامان کی منتقلی کی نگرانی کی۔