تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:59

وزیر اعلیٰ سندھ سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

جیو نیوز - کراچی......وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی میں ملاقات کی اور انہیں بلدیاتی انتخابات سے قبل کارکنوں کی گرفتاریوں اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

خواجہ اظہار الحسن نے مخالف جماعتوں کو چیلنج دیا ہے کہ، کراچی اور حیدرآباد کا میئر، ایم کیو ایم ہی کا ہوگا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہ نماوں سید سردار احمد، خواجہ اظہار الحسن اور ڈاکٹر صغیر احمد پر مشتمل وفد وزیر اعلیٰ ہاوس پہنچا ۔ جہاں انہوں نے سید قائم علی شاہ، سندھ کے وزراء نثار کھوڑو اور ڈاکٹر سکندر میندرو سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے پر سیکورٹی سمیت اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہ نماء خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہم نے اپنی شکایات اور تحفظات سے وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.