9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 22:37
ابلیس نے لوگوں کوکالاجادوسکھایاتاکہ شوہراوربیوی میں علیحدگی کراسکے،ریحام
جیو نیوز - مانچسٹر.......عمران خان اورریحام خان کی طلاق کی وجوہات پرجتنے منہ اتنی ہی باتیں سامنے آرہی ہیں ۔ اب ریحام خان نے اسے نیا رخ دینے کی کوشش کی ہے۔
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ ابلیس نے لوگوں کوکالاجادو اس لیے سکھایا تاکہ شوہر اور بیوی میں علیحدگی کراسکے۔
اس ٹوئٹ میں یہ نہیں کہا گیا کہ آیا وہ کالےجادوہی کو عمران خان سےاپنی علیحدگی کا سبب سمجھتی ہیں لیکن اس ٹوئٹ نے طلاق کی وجوہات سےمتعلق نئی بحث چھیڑدی ہےکہ ایساتھاتوکالاجادوکس نے کیا۔
اس سے پہلےمانچسٹر میں تقریب سےخطاب کرتےہوئے ریحام خان نے لفظ کپتان اور چھکےمارنا اورلانگ اننگز سےمتعلق باتیں کہی تھیں مگر ساتھ ہی یہ بھی واضح کردیا تھاکہ ان کااشارہ اپنی شادی سےمتعلق نہیں تھا۔