تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:6

گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری

جیو نیوز - گلگت......گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے ہلکی برف باری کا سلسلہ جار ی ہے۔ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سردی بڑھنے سے لوگوں کی پریشانی مزید بڑھ رہی ہیں ،لاہور میں ہونےوالی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

غذر،دیامر اضلاع سمیت گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن کے بعض پہاڑی مقامات پر وقفے قفے سے برف باری ہورہی ہے جبکہ میدانی میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ بارش اور برفباری زلزلہ متاثرین کی مشکلات اضافہ اورامدادی کارروائیوں کو متاثر کررہی ہیں ۔ چمن پشین زیارت ژوب، ،قلات، دالبندین میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔

محکمہ موسمیات نے آج مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، ژوب، کوئٹہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر مزید ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.