تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:39

کراچی :منگھوپیرمیں پولیس مقابلہ،مبینہ ٹارگٹ کلرگرفتار

جیو نیوز - کراچی.....کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی کہ قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم مظہر چنگی ناکہ کے قریب اپنے ساتھیوں کے ساتھ روپوش ہے، جس پر پولیس نے مکان پر چھاپہ ماراجس کے نتیجے میں ٹارگٹ کلر مظہر کو گرفتار کرلیا گیا ،جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جو کہ قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.