10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:0
کوئٹہ :نامعلوم مسلح افراد نے مقامی صحافی کو اغوا کرلیا
جیو نیوز - کوئٹہ........ شہباز ٹاؤن کے علاقے سے مسلح افراد مقامی نیوز ایجنسی کے صحافی کو اغوا کرکے لےگئے۔
پولیس کےمطابق رات گئے شہباز ٹاؤن میں 8سے 10مسلح افراد مقامی صحافی افضل مغل کے گھر میں گھسے اوراسلحے کے زور پر انہیں ساتھ لےگئے ۔
مغوی کی اہلیہ نے بیان ریکارڈ کرایا کہ ملزمان نے اُن کے شوہر پر تشدد بھی کیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاہم ملزمان کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔