تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:32

نوازحکومت واجپائی فارمولہ مشروط طورپرتسلیم کرنےکوتیارہے،فاروق عبداللہ

جیو نیوز - سری نگر.....مقبوضہ کشمیرکےسابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازحکومت بھارت کےسابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کا امن فارمولہ مشروط طورپر قبول کرنے کے لیےاب بھی تیار ہے۔

بھارتی اخباردی ہندوکےمطابق فاروق عبداللہ نے یہ بات خصوصی انٹرویومیں بتائی۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ 1999ءمیں جب اٹل بہاری واجپائی لاہور گئے تھےتوانہوں نے تجویز پیش کی تھی کہ پاکستان اپنی خودمختاری کو آزادکشمیر تک توسیع دے اور مقبوضہ کشمیر پربھارت کوایساکرنے کی اجازت دیدے۔

فاروق عبداللہ نےانکشاف کیا کہ 2001ءمیں مشرف حکومت نے واجپائی کی تجویزمسترد کردی تھی ۔آگرہ سربراہ اجلاس کے حوالےسےفاروق عبداللہ نے کہا کہ کوئی بھی یہ نہیں بتارہاکہ اس میں طے کیاپایاتھاسوائے اس کےمعاملات قریبا ًحل ہوگئے تھے۔

فاروق عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ نوازحکومت سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی کی تجویزایک شرط طورپر قبول کرنے کے لیے اب بھی تیارہے اوروہ شرط یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیرکوخودمختاربنادیاجائے،ایسی صورت میں پاکستان آزادکشمیرکوبھی خودمختار بنادےگا۔

فاروق عبداللہ نےنام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ وہ یہ بات پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت کےنتیجےمیں کہہ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.